بھارتی اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ

بھارتی اپوزیشن نے ووٹرز فہرستوں میں تبدیلی کے خلاف احتجاج میں چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک احتجاجی مارچ کی کوشش کی۔

پولیس نے الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز کی طرف جانے والے راستے بند کر دیے، اپوزیشن مظاہرین نے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی۔

راہول گاندھی رکاوٹوں پر چڑھ گئے، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لیا لیکن تھوڑی دیر بعد دونوں کو چھوڑ دیا۔