پٹھوں کی بہتری کیلئے انڈے کب کھائے جائیں؟

فوٹو: فائل

فٹنس اور غذائیت کے ماہرین نے مسلز گین کرنے والے افراد کے لیے انڈوں کے بہترین استعمال اور پروٹین کے حاصلات سے متعلق اہم طبی ہدایات جاری کی ہیں۔

ماہرین کے مطابق زردی میں بھی پروٹین کے ساتھ ساتھ وٹامن ڈی، ’کولین‘ اور مفید فیٹس ہوتے ہیں، اس لیے پورا انڈا کھانا زیادہ غذائیت فراہم کرتا ہے۔

انڈے کھانے کا کوئی ایک خاص وقت طے نہیں لیکن صبح ناشتے میں یا ورزش کے بعد انڈے کھانا مسلز کی مرمت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ انڈوں میں موجود ’لیوسین‘ امینو ایسڈ پٹھوں کے نئے ٹشوز بناتا ہے۔

ورزش کے بعد انڈوں کو پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس (مثلاً براؤن رائس یا شکرقندی) کے ساتھ کھانے سے جسم کی توانائی بحال ہوتی ہے۔

صرف انڈوں پر منحصر رہنے کی بجائے اپنی غذا میں مچھلی، چکن، دالیں، لوبیا اور پنیر جیسی چیزیں بھی شامل کریں تاکہ جسم کو تمام ضروری وٹامنز اور منرلز مل سکیں۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔