ریاض کے کنگ خالد ایئر پورٹ پر آپریشن بحال

—فائل فوٹو

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد ایئر پورٹ پر آپریشن بحال کر دیا گیا۔

فلائٹ ڈیٹا کے مطابق ریاض ایئر پورٹ کا فلائٹ آپریشن 100 منٹ تک بند رہا۔

فلائٹ ڈیٹا میں بتایا ہے کہ ریاض ایئر پورٹ سے ایک پرواز دمام کے لیے روانہ کر دی گئی اور بحرین سے پہنچی پرواز جی ایف 163 کنگ خالد ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 20 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں ریاض ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی منتظر ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع نے بتایا ہے کہ سیالکوٹ، استنبول، سکاکا کی پروازوں کو القسیم اور جدہ ایئر پورٹ اتارا گیا۔