ضلع خیبر میں 7 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

علامتی تصویر۔

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیو کے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

پشاور سے محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق تحصیل جمرود کی یونین کونسل غنڈئی میں 7 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ 

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 5 ہوگئی، بنوں سے 3، شمالی وزیرستان اور خیبر سے ایک کیس رپورٹ ہوا۔