تارکین وطن کے خلاف احتجاج، پولیس پر حملے و دیگر الزامات، 12 افراد گرفتار

علامتی تصویر۔

برطانیہ میں تارکین وطن کے خلاف احتجاج، پولیس پر حملے اور دیگر الزامات پر 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی ہوم آفس کا کہنا ہے کہ فرانس کے تعاون سے 149 تارکین وطن کو سمندر میں ریسکیو کیا گیا تھا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کے خلاف احتجاج میں تقریباً 150 افراد شریک تھے، کچھ مظاہرین پولیس گاڑیوں کے سامنے آئے اور تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے نعرے لگائے۔