پاکستانی شوبز سے وابستہ معروف اداکار نعمان حبیب کی والدہ انتقال کرگئیں۔
جیو کی ڈرامہ سیریل ’یہ زندگی ہے‘ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے اداکار اپنے خاندان سے بہت قریب ہیں اور اس وقت اپنی زندگی کے ایک انتہائی مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔
فلم میں ہوں شاہد آفریدی سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نعمان حبیب نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو والدہ کے انتقال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے خاندان سے متعلق افسوس ناک خبر شیئر کی ہے۔
اداکار نے لکھا ہے کہ میری والدہ آج 5 اکتوبر کو کراچی میں انتقال کر گئیں۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے والدہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست بھی کی ہے۔