کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا، 2609 پوائنٹس کی کمی

—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس 2609 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 68 ہزار 155 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس 3807 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

کاروباری ہفتے میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 492 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 67 ہزار 685 رہی۔

حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 2.6 ارب شیئرز کے سودے 93 ارب روپے میں طے ہوئے۔

شیئر مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 271 ارب روپے سے کم ہو کر 18 ہزار 725 ارب روپے ہو گئی۔