وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے تین روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس اضافے کے ساتھ پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 3 اکتوبر سے 5 اکتوبر تک کے لیے ہوں گی۔