ہیری و میگھن کے بچوں کے اسکول کے باہر مشکوک افراد فوٹو گرافرز نکلے

— فائل فوٹو 

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے بچوں شہزادہ آرچی اور شہزادی لیلی بیٹ کے اسکول کے باہر 2 فوٹوگرافرز کی موجودگی پر سیکیورٹی خدشات پیدا ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آرچی اور لیلی بیٹ کے اسکول کے باہر 2 افراد کو چکر لگاتے دیکھا گیا، دونوں نے اسکول کے احاطے کے اندر دیکھنے کی کوشش کی اور پھر سفید وین میں وہاں سے چلے گئے، جسے پولیس نے کرائے کی گاڑی قرار دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک شخص کی شناخت یورپی نیوز ایجنسی سے وابستہ فوٹو گرافر کے طور پر ہوئی۔

ہیری اور میگھن کے ترجمان نے فوٹو گرافرز کے اس رویے کو بچوں کی نجی زندگی میں’ناقابلِ قبول مداخلت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکول کے اطراف میں بچوں کی نگرانی کرنا انتہائی غیر ذمے دارانہ عمل ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث آرچی اور لیلی بیٹ پہلے ہی ایک بار اسکول تبدیل کروایا جا چکا ہے۔