انگلینڈ میں 20 لاکھ افراد گھروں کو سیلاب سے لاحق خطرے سے بے خبر

تصویر سوشل میڈیا۔

انگلینڈ میں 20 لاکھ لوگ اس خطرے سے بالکل لاعلم ہیں کہ انکی جائیدادیں سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں، اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ماحولیاتی ایجنسی نے 60 لاکھ خطرے سے دوچار جائیدادوں کے رہائشیوں کو خبردار کر دیا ہے۔

لندن سے برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق انوائرنمنٹ ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ میں لاکھوں لوگ سیلابی صورتحال اور املاک کو درپیش ممکنہ خطرے سے لاعلم ہیں۔

برطانیہ میں طوفانی موسم کا آغاز ہونیوالا ہے جو ان کے لیے مسائل جنم دے سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے تین مہینوں میں معمول سے زیادہ تیز ہواؤں اور بارشوں کی توقع ہے، سیلاب کے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار 60 لاکھ املاک میں سے ایک تہائی لوگ حالات سے بالکل بے خبر ہیں۔

ماحولیاتی ایجنسی میں سیلاب اور ساحلی رسک منیجمنٹ کی ڈائریکٹر کیرولین ڈگلس نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ انگلینڈ میں 6 ملین جائیدادیں خطرے میں ہیں مگر ایک تہائی لوگ زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ سرکاری ویب سائٹ پر نظر رکھیں اور خطرے کے پیش نظر اقدامات کی تیاری کریں، میٹ آفس کے چیف میٹرولوجسٹ ول لینگ نے اکتوبر‘ نومبر اور دسمبر کے بارے میں محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔