سیلفی لینے کی کوشش، بابر اعظم نے مداح سے موبائل فون چھین کر پھینک دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں فین سے موبائل لے کر دور پھینک دیا۔

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران بابر اعظم کو تماشائیوں نے گھیر لیا۔

تماشائیوں کا ہجوم گراؤنڈ میں داخل ہوگیا اور وہ کرکٹر کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔

اس موقع پر بابر اعظم نے فین سے موبائل لے کر دور پھینک دیا، وہ مشکل سے ہجوم سے جان چھڑا کر پویلین پہنچ گئے۔

اسلام آباد پولیس نے واقعے کے بعد سیکیورٹی سخت کردی۔