خیبر پختون خوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا، صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہو گئی۔
محکمۂ صحت کے مطابق بنوں کی تحصیل ڈومیل میں17 ماہ کی بچی پولیو وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔
محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ بنوں میں پولیو کے 3 اور شمالی وزیرستان پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
نیشنل ایمرجنسیز اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے 112 منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا گیا ہے، ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہی، انسداد پولیو مہم میں 2 کروڑ 82 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
این ای او سی کا کہنا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، ویکسین کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے، والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو ویکسین کے ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔