پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 70 ہزار 425 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 1006 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 70 ہزار 120 رہی۔
حصص بازار میں آج 42 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 961 ارب روپے ہوگئی۔