پاکستان مینز ٹیم نے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان مینز ٹیم نے دونوں میچز جیت کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے فلپائن، پھر کویت کو شکست دی۔ 

پاکستان ویمن ٹیم کو ہانگ کانگ چائنا نے شکست دی، دوسرے میچ میں پاکستان ویمن نے منگولیا کو تین۔صفر سے ہرادیا۔

ایشین گیمز کے اسکواش ٹیم ایونٹ کا پیر سے آغاز ہوگیا، پاکستان مینز ٹیم نے پہلے فلپائن کو اسٹریٹ گیم سے شکست دی۔ پاکستان مینز ٹیم نور زمان، ناصر اقبال اور اشعب عرفان پر مشتمل ہے۔

پاکستان نے دوسرے میچ میں کویت کو بھی تین صفر سے مات دی۔ دو میچز میں کامیابی کے بعد پاکستان مینز ٹیم اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔

ویمن ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو پہلے میچ میں ہانگ کانگ چائنا نے اسٹریٹ گیمز سے ہرادیا۔ پاکستان ویمن ٹیم مہوش علی، ثنا بہادر اور ماہ نور علی پر مشتمل تھی۔

پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے میچ میں منگولیا کو تین۔صفر سے ہرایا۔