امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر عالمی اور علاقائی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید کم ہو گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 12800 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے ہو گیا۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 10973 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے ہو گیا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 128 ڈالرز کم ہو کر 4156 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے کہ 26 ستمبر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی کمی ہوئی تھی۔