پاکستانی شطرنج ٹیم نے ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026ء کی کیٹیگری ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
پاکستان اوپن ٹیم نے اولمپیاڈ میں مجموعی طور پر 12 میچ پوائنٹس اور 162 گیم پوائنٹس حاصل کیے۔
ٹیم نے گزشتہ درجہ بندی میں 29 درجے بہتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم کا مصر اور یمن کے خلاف مقابلہ برابر رہا، جبکہ کولمبیا اور جنوبی افریقا کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ورلڈ چیس اولمپیاڈ ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقد ہوا، جس کی اختتامی تقریب میں چیس فیڈریشن پاکستان کے صدر ذیشان نقوی نے شرکت کی۔
اس موقع پر ذیشان نقوی نے کہا کہ حکومتی سپورٹ سے شطرنج کے کھیل میں پاکستان مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔