امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جلد ہار مان جائے گا، جس کے ساتھ ہی تیل کی قیمتیں گر جائیں گی۔
میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز سے ریکارڈ مقدار میں تیل کی ترسیل ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں آج بھی تیل جو بائیڈن کے دور حکومت کے مقابلے میں سستا ہے۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ توقع ہے کہ امریکی مذاکرات کار رواں ہفتے ایران کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے، تہران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن اُن کی شرائط قبول نہیں۔
صدر ٹرمپ نے آر اے ایف فیئر فورڈ گرفتاریوں پر ردعمل میں کہا کہ ہم ان پر کافی عرصے سے نظر رکھے ہوئے تھے اور ہم نے انہیں پکڑ لیا،وہ ہمیں بڑا نقصان پہنچانے کی کوشش میں تھے۔