فضائی حدود کی خلاف ورزی، پاکستان نے افغان سفیر کو طلب کرکے ڈیمارش جاری کردیا

فائل فوٹو 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افغان سفیر سردار شکیب کو طلب کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ڈیمارش جاری کیا گیا۔ 23 ستمبر کو ڈرونز کے واقعے پر افغان حکام کو ڈیمارش کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ افغان فریق کو ڈیمارش گزشتہ روز پہنچایا گیا۔