ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2100 روپے کم ہوگیا

امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کے بھاؤ میں کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 284 ڈالر ہوگئی ہے۔ 

سونے کے بھاؤ میں عالمی گراوٹ کا اثر مقامی سطح پر بھی ہوا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2100 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے ہوگیا ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے ہوگئی ہے۔