سابق ایس ایچ او سمیت باقی رہ جانیوالے ملزمان بھی بری

—فائل فوٹو 

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نقیب اللّٰہ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدم شواہد کی بنیاد پر سابق ایس ایچ او سمیت 7 ملزمان کو بری کر دیا۔

بری ہونے والے ملزمان میں شعیب شوٹر، امان اللّٰہ مروت، گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد، راجہ شمیم اور محسن عباس شامل ہیں۔

ملزمان کے وکیل کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف ایک بھی گواہ نے یہ بیان نہیں دیا کہ پولیس مقابلہ جعلی تھا۔

استغاثہ کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 پولیس افسران و اہلکار پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ نقیب اللّٰہ کو جنوری 2018ء میں پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔

کیس میں 25 ملزمان نامزد تھے، تمام کو بری کیا چکا ہے۔