روزانہ ایک ٹماٹر کا جگر پر کیا اثر ہوتا ہے؟ جدید طبی تحقیق میں سامنے آگیا

طبی سائنسدانوں اور ماہرینِ غذائیت کی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ٹماٹر کا استعمال جگر کی شدید بیماریوں بالخصوص ‘فیٹی لیور’ سے بچاؤ میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اٹلی کی وزارت صحت کے اشتراک سے تیار کی گئی تحقیق طبی جریدے نیوٹرینٹس میں شائع ہوئی جس میں اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ ایسے افراد جو جو روزانہ کی بنیاد پر ایک ٹماٹر کھاتے ہیں ان میں سے جگر پر چڑھی چربی حیرت انگیز طور پر کم ہوئی۔ 

ٹماٹر میں ‘لائیکوپین’ نامی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جگر کے خلیات کی حفاظت کرتا ہے اور وہاں غیر ضروری چربی کے ذخیرہ ہونے کو روکتا ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ باقاعدگی سے ٹماٹر کھانے سے جگر کی سوزش کم ہوتی ہے اور جسم کا میٹابولک سسٹم بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق فیٹی لیور جیسی عام اور خاموش بیماری سے بچنے کے لیے مہنگی ادویات کے بجائے روزمرہ سلاد یا خوراک میں ایک خام یا پکا ہوا ٹماٹر شامل کرنا سب سے آسان اور مؤثر طریقہ ہے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔