پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت کی کوشش ناکام، متعدد افغان طالبان ہلاک

اسکرین گریب/ یوتیوب آئی ایس پی آر 

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد افغان طالبان کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے گلستان سیکٹر پر جارحیت کی کوشش پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی، مؤثر جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، سرحدی علاقے میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں۔