ترک صدر امریکی ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں واپسی کیلئے پراعتماد

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انھیں اعتماد ہے ترکیہ دوبارہ امریکا کے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں شامل ہوجائے گا۔ ٹرمپ نے پروگرام میں ہماری واپسی کے لیے مثبت رویہ ظاہر کیا۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد ترکیہ واپسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ترک صدر نے کہا کہ انھیں توقع ہے واشنگٹن اس مقصد کے حصول کے لیے ’عملی اور ٹھوس‘ اقدامات کرے گا۔ 

انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ کی ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں واپسی کے حوالے سے مثبت رویہ ظاہر کیا ہے۔