ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آ گئی۔
اماراتی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات پر 1 دن میں 6 لاکھ 40 ہزار سائبر حملے ریکارڈ کیے گئے۔
پیٹرولیم، گیس، بجلی، پانی اور بینکنگ کے شعبے سائبر حملہ آوروں کے نشانے پر رہے۔
اپریل میں سائبر حملوں کی تعداد 8 لاکھ تک پہنچ گئی تھی، 85 فیصد سے زائد حملے صارفین کے غلط کلک سے شروع ہوتے ہیں۔
اماراتی سائبر سیکیورٹی کونسل نے کمپنیوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملے جنگ کا نیا ہتھیار بن چکے ہیں، سائبر حملہ آور کئی ماہ تک خاموش رہ کر کارروائی کر سکتے ہیں۔