ایران کی مسلح افواج کی جنرل اسٹاف کمیٹی اور خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی تقریر میں ایران کے خلاف جارحیت کے حوالے سے کیے گئے دعوے امریکا کی اسٹریٹیجک شکست کی حقیقت کو نہیں چھپا سکتے۔
بیان کے مطابق امریکا نے اپنی پے درپے شکست کی تلافی کے لیے عالمی اقتصادیات کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
ایرانی مسلح افواج نے کہا ہے کہ اس قسم کے لفظی دعوؤں سے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی شکست کی تلافی نہیں کی جا سکتی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج تمام شہداء کے قاتلوں اور جارحین پر کاری ضرب لگانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔