شعبان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 13 دہشتگرد ہلاک

علامتی فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے شعبان میں آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 13 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد برآمد ہوا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شعبان کے علاقہ میں آپریشن فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے مقامی آبادی کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔