ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور فرانسیسی ہم منصب جین نویئل بارو نے ملاقات کے دوران سفارتی تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی صورتِحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران فرانس سمیت تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام، مفادات پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایران اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن انداز میں عمل کرے گا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے ایران کے حوالے سے فرانس کے مداخلت پسندانہ رویے پر تنقید کرتے ہوئے فرانسیسی سفارت خانے کے ایرانی قوانین اور ضوابط کے احترام پر زور دیا ہے۔
عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکی، اسرائیلی جارحیت پر فرانسیسی مؤقف کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔