بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی 3 دہائیوں پر محیط شادی شدہ زندگی میں آنے والی تلخیوں اور افواہوں پر کھل کر دل کی بات کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرویو کے دوران سنیتا نے بتایا کہ انہوں نے گووندا سے اس وقت محبت کی تھی جب ان کے پاس کچھ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ کہ انہیں گووندا سے شادی پر کوئی پچھتاوا نہیں اور وہ آج بھی ان سے سچی جذباتی وابستگی رکھتی ہیں۔
سنیتا کا کہنا تھا کہ وہ آسانی سے معاف نہیں کرتی ہیں اور بار بار مواقع دینا ان کی فطرت میں نہیں۔ جو مرد عورت کی عزت نہیں کرتا وہ اس کے ساتھ رہنے کا حقدار نہیں ہے۔
خبروں کے مطابق گووندا کی ان سے آدھی عمر کی اداکارہ کومل رانی سورنکر کے ساتھ تعلقات کی خبریں گرم ہیں۔
سنیتا نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اچھی عورت کی قدر نہیں کرتا تو یہ اس کا اپنا نقصان ہے۔
ذاتی زندگی کی کشیدگی کے باوجود سنیتا آہوجا اب ساجد خان کی کامیڈی فلم ’ہیرو کی ہارورائن‘ سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں، جو 2027 میں ریلیز ہوگی۔