امریکی ری پبلکن سینیٹر جان کرٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے غیر ملکی کاروباری روابط اور تحائف سے متعلق کانگریس کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر نے سینیٹ کی عدالتی کمیٹی کو خط میں کہا ہے کہ ٹرمپ جونیئر کے غیر ملکی شخصیات سے تعلقات سے امریکی صدر کے خاندان پر غیر ملکی اثر و رسوخ کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔
کرٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور سابق صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو طلب کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنٹر بائیڈن نے تحقیقات کا سامنا کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ اور داماد جیرڈ کشنر کو بھی گواہی کے لیے بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی عدالتی کمیٹی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے تاہم تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔