ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک

تصویر سوشل میڈیا۔

بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ 

کوئٹہ سے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 9 مشتبہ افراد بھی گرفتار کیے گئے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا۔  

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔