مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتِ حال کی وجہ سے ڈیزل کی قلت نے برطانیہ کو بھی آ گھیرا، ڈیزل کی موجودہ قیمت حالیہ بحران کے باعث اگلے ہفتے ممکنہ طور پر ریکارڈ سطح کو چھو سکتی ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال کے پیش نظر ڈیزل کی ترسیل میں مسائل اور مشکلات بھی پیش آ سکتی ہیں۔
آر اے سی نے خبردار کیا ہے کہ اگلے ہفتے ممکنہ طور پر قیمت وقتی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے۔
2022ء کے بعد ڈیزل کی قیمتیں بلند ترین شرح کو چھو رہی ہیں، ڈیزل سے چلنے والی وین اور لاری ڈرائیورز پر اخراجات کا بوجھ بڑھ سکتا ہے، چھوٹے اور بڑے کاروباری ادارے بھی براہ راست متاثر ہوں گے، جبکہ حالیہ صورتِ حال سے گھریلو بجٹ پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہیڈ لائن سی پی آئی افراط زر سال میں اگست سے 3.1 فیصد تھی جو جولائی کے مہینے میں 2.9 فیصد سے زیادہ تھی، مانیٹری پالیسی کمیٹی کل ممکنہ طور پر اہم فیصلے کرے گی۔