بنگلادیش میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17.4 فیصد تک اضافہ

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باعث تیل اور شپنگ اخراجات میں اضافے کے بعد بنگلادیش نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17.4 فیصد تک اضافہ کر دیا۔

نئی قیمتوں کے تحت ڈیزل 115 سے بڑھ کر 135 ٹکا فی لیٹر، پیٹرول 140 سے بڑھ کر 160 ٹکا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 135 سے بڑھ کر 155 ٹکا فی لیٹر کر دی گئی۔

بنگلادیشی وزارتِ توانائی کے مطابق مارچ 2026ء سے عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں دگنی سے بھی زیادہ ہو چکی ہیں جبکہ علاقائی کشیدگی کے باعث مال برداری کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔

وزارت کے مطابق مارچ سے اگست کے دوران سرکاری بنگلادیش پیٹرولیم کارپوریشن کو 228 ارب 76 کروڑ ٹکا، یعنی تقریباً ایک ارب 90 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوا۔