اسلام آباد:24 تعلیمی ادارے آج سے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کے 24 سرکاری تعلیمی ادارے آج سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق اضافی پولیس نفری کے لیے قیام کا انتظام سرکاری اسکولوں میں کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، راستوں کے اطراف کنٹینرز موجود ہیں، سیکیورٹی کے پیش نظر ریڈ زون کو سیل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔