روس نے یوکرین سے جنگ کے باعث اپنی ڈیزل آئل انڈسٹری پر کنٹرول کھو دیا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے باعث اپنی ڈیزل آئل انڈسٹری پر کنٹرول کھو دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے دوران روس کی ڈیزل ریفائنریاں نشانہ بنی ہیں اور فی الحال وہ کام نہیں کر رہی ہیں۔ 

ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری مضحکہ خیز اور کبھی ختم نہ ہونے والی جنگ اب ختم ہونی چاہیے۔