روسی پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج سامنے آ گئے اور ان میں صدر پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری حاصل ہے۔
روسی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اب تک نتائج کے مطابق یونائیٹڈ رشیا کو 57.7 فیصد ووٹ مل چکے ہیں اور یونائیٹڈ رشیا 225 میں سے 208 حلقوں میں براہ راست آگے ہے۔
روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایوانِ زیریں میں آئینی اکثریت حاصل کرنے کے لیے 301 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ایوان زیریں کی 450 نشستوں میں سے 225 کا انتخاب پارٹی فہرستوں پر ہوتا ہے، ایوان زیریں کے باقی 225 کا انتخاب براہِ راست حلقوں سے کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ 2022ء میں یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد یہ روسی پارلیمان کے پہلے انتخابات ہیں۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ کریملن انتخابی نتائج کو ممکنہ طور پر صدر پیوٹن کی پالیسیوں اور یوکرین جنگ کے لیے عوامی حمایت کے ثبوت کے طور پر پیش کرے گا۔