بھارتی اداکارہ میتھو مکھرجی کینسر کے باعث چل بسیں

میتھو مکھرجی کی ماضی کی ایک یادگار تصویر۔

سینئر بھارتی اداکارہ میتھو مکھرجی 71 برس کی عمر میں چل بسیں۔ وہ ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ انہوں نے نے زیادہ تر بنگالی فلموں میں کام کیا اور پچھلے ایک برس سے کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھیں۔

آل انڈیا سنیما ورکرز ایسوسی ایشن نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلمی دنیا میں ان کی خدمات اور ورثے کو یاد رکھا جائیگا۔ جبکہ انکے ساتھی اداکار پروسین جیت چٹرجی نے بھی سوشل میڈیا پر انکی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

واضح رہ کہ میتھو مکھرجی نے 1970ء اور 1980ء کی دہائیوں میں فلمی صنعت میں خود منوایا۔ وہ بنگالی سنیما میں ایک معروف نام تھیں۔ انھوں نے اپنے عہد کے بنگالی اداکاروں اتم کمار، سومیترا چٹو پڈاہیے اور رنجیت ملک کے ساتھ کام کیا۔ 

انکی مشہور فلموں میں مرجینا عبداللہ، نشی کانیا، موچک اور دیگر شامل ہیں۔ اسکے علاوہ انہوں نے ہندی فلموں خان دوست، سفید جھوٹ، دل لگی اور دو لڑکے دونوں کٹکے شامل ہیں۔