ایرانی ایئر لائنز 2 روز بعد کام کرنا چھوڑ دیں گی، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ(فائل فوٹو)۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی ایئر لائنز 2 روز بعد کام کرنا چھوڑ دیں گی۔ 

واشنگٹن سے عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کے ساتھ ایران کے مسئلے پر بات چیت کی گئی ہے۔ چینی انتظامیہ ایران کے مسئلہ میں مکمل طور پر شامل ہے۔ 

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق یہ بتا نہیں سکتا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کب تک جاری رہے گی۔