ایف آئی اے کا آبپارہ میں چھاپہ، جعلی اپوسٹل اسٹیکرز اور سرکاری مہروں کا نیٹ ورک بے نقاب

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے آبپارہ میں چھاپہ مارکر جعلی اپوسٹل اسٹیکرز اور سرکاری مہروں کا نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔

ایف آئی اے کے مطابق 22 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ 16 نجی افراد اور وزارت خارجہ کے 6 افسران کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

آبپارہ کے پلازہ میں متعدد کنسلٹنسی اور کوریئر دفاتر پر چھاپہ کے دوران جعلی اپوسٹل اسٹیکرز اور سرکاری مہریں برآمد ہوئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق عدالت نے گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔