غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ کے قریب شعلے اور سیاہ دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔
اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں آج صبح 2 دھماکے سنے گئے۔ یہ دھماکے سعودی حکام کی جانب سے دارالحکومت میں فضائی حملے کی وارننگ جاری ہونے کے بعد سنے گئے تھے۔
سعودی سرکاری میڈیا آفس نے غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس پر اب تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔