انڈے کو قدرت کا ایک بہترین اور مکمل سپر فوڈ مان جاتا ہے۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ انڈا کھانا انسان کو ناصرف توانا رکھتا ہے بلکہ یہ متعدد دائمی بیماریوں سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
انڈے اعلیٰ معیار کے پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں، جو پٹھوں کی ساخت کو درست رکھنے اور جسمانی طاقت میں اضافے میں مدد دیتے ہیں۔
انڈوں میں ‘کولین’ نامی اہم غذائی جزو پایا جاتا ہے جو دماغ کے خلیات کو فعال رکھتا ہے اور یادداشت کو تیز کرتا ہے۔
انڈے کی زردی میں موجود ‘لوٹین’ اور ‘زیکسانتھن’ جیسے اینٹی آکسیڈنٹس آنکھوں کو موتیے اور بینائی کی کمزوری سے بچاتے ہیں۔
ناشتے میں انڈا کھانے سے پیٹ دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے، جس سے غیر ضروری خوراک کھانے کی خواہش کم ہوتی ہے اور وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔
روزانہ انڈا کھانے سے جسم میں فائدہ مند کولیسٹرول کی مقدار بڑھتی ہے، جو دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ہے۔
انڈے میں وٹامن ڈی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، جو جسم میں کیلشیم کے جذب ہونے کے عمل کو تیز کر کے ہڈیوں اور دانتوں کو طاقت فراہم کرتی ہے۔
نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔