پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی گدھا گاڑیوں پر سوار ہوکر سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی کے ارکان نے سندھ اسمبلی کے باہر انوکھے انداز میں احتجاج کیا، گدھا گاڑیوں پر سوار ہوکر آنے والوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا۔
ارکان اسمبلی نے کہا کہ پیٹرول اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ گاڑیوں میں اسمبلی تک نہیں پہنچ سکتے ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی ارکان کے احتجاج پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ممبران اسمبلی اپنے گھروں سے گاڑیوں پر آئے ہیں اور اب گدھوں سے پہنچے ہیں۔
دوران گفتگو ناصر شاہ نے جماعت اسلامی کے جانب سے کیے گئے لیوی ٹیکس کے خاتمے کے مطالبے کی بھی حمایت کی۔