ملک میں گذشتہ روز مہنگا ہونے کے بعد آج پھر سونا سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3800 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت3257 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 88 ہزار 749 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 38 ڈالر کم ہوکر 4309 ڈالر فی اونس ہے۔