پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم مقابلے میں ہلاک

—فائل فوٹو

کرک کے علاقے صابر آباد میں اہلکار کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) کرک عمران خان کے مطابق صابر آباد کے پہاڑی علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس اہلکار ظفران کے قتل میں ملوث مرکزی اشتہاری ملزم کو ہلاک کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کیس میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری تک کارروائی جاری رہے گی۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے کرک کے تھانے صابر آباد کی حدود میں 1 پولیس اہلکار ظفران کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔