امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر نئی پابندیوں کے بل کی منظوری دیدی

— فائل فوٹو

امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر نئی پابندیوں کے بل کی منظوری دے دی۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ایران اور روس کے خلاف وسیع پابندیوں پر مشتمل بل 159 کے مقابلے میں 262 ووٹوں سے منظور ہوا۔

اس بل کو پہلے ہی سینیٹ کی منظوری حاصل ہو چکی ہے اور اب اسے دستخط کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیج دیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق (Lindsey Graham Sanctioning Russia and Iran Act of 2026) کے نام سے پیش کیے گئے اس قانون کا مقصد روس پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ تعاون کرنے والے ایرانی اداروں کے خلاف بھی پابندیوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ہے۔

قانون کے تحت امریکی صدر کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ روسی تیل اور گیس کے بڑے خریدار ممالک پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کر سکیں۔