پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 88 پیسے کا اضافہ

حکومت کی جانب سے آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

پیٹرول 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر  جبکہ ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔ 

اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ 

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیترولیم مصنوعات کی 17 ستمبر 2026 کی ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی تیل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

ڈویژن کا کہنا ہے کہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں۔