وفاقی حکومت کا بجلی کے ٹرانسفارمر کو آن آف کرنے کا سسٹم لانے کا فیصلہ

—فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے بجلی کے ٹرانسفارمر کو آن آف کرنے کا سسٹم لانے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نئے نظام سے پورے فیڈر کو بند کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، جس ٹرانسفارمر پر چوری ہو گی صرف اسے بند کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک نیا کانسپٹ ہے جو پوری دنیا میں استعمال ہو رہا ہے، اگلے سال اپریل مئی تک اس نظام کا ریگولیٹری فریم ورک دیں گے، ملک میں بجلی کی کوئی اضافی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔

اویس لغاری کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ سسٹم تبدیل کرنے سے لوگوں نے بیٹریاں لگانا شروع کی ہیں، 3 یا 4 لاکھ لوگوں کا بوجھ باقی ساڑھے 3 کروڑ لوگوں پر ڈالنے سے روکا ہے۔