بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں استاد نصرت فتح علی خان کی معروف قوالی سانسوں کی مالا گا کر سماں باندھ دیا۔
اس موقع پر ویمبلی اسٹیڈیم مداحوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
بڑی تعداد میں شائقین نے اپنے موبائل فونز کی لائٹس روشن کر رکھی تھیں، جس سے پورا اسٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا، جبکہ دلجیت نے یہ مقبول کلاسیکل قوالی پیش کر کے شائقین کو محظوظ کیا۔
نصرت فتح علی خان نے پہلی مرتبہ یہ قوالی 1979ء میں بھارت کے اپنے پہلے دورے کے دوران براہِ راست پیش کی تھی۔
اس وقت اداکار اور فلم ساز راج کپور نے اپنے بیٹے رشی کپور کی شادی میں انہیں گانے کے لیے مدعو کیا تھا۔
دلجیت کی پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جبکہ صارفین بھی گلوکار کو خوب داد دے رہے ہیں۔
یہ پرفارمنس بھارتی گلوکار نے 12 ستمبر کو ویمبلی اسٹیڈیم میں کنسرٹ کے دوران پیش کی، جو ان کے آورا ورلڈ ٹور 2026ء کا حصہ تھا۔ یہ ٹور ان کے البم ’آورا‘ کے گرد ترتیب دیا گیا ہے، جو 15 اکتوبر 2025ء کو ریلیز ہوا تھا۔