اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوا جس میں شرحِ سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھی ہے۔
واضح رہے کہ پہلے ہی مالیاتی شعبے کی اکثریت نے اندازہ ظاہر کیا تھا کہ شرحِ سود موجودہ سطح پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔