انگلینڈ سے کلین سوئپ کے بعد پاکستان ٹیم پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آخری ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ٹارگٹ ٹائم میں 11 اوورز کم کیے۔
پاکستان ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 پوائنٹس بھی کٹ گئے۔
آئی سی سی نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم نے غلطی تسلیم کی اور سزا کی کارروائی مکمل کر لی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ مزید ایک درجہ گر گئی ہے۔
انگلینڈ سے شکست کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم آخری نمبر پر ہے۔