مسائل کا حل لانگ مارچ نہیں ڈائیلاگ میں ہے: رانا ثناء

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ مسائل کا حل لانگ مارچ نہیں ڈائیلاگ میں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو میں رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے 3 بار مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ بتایا جائے کیوں بیٹھ کر بات نہیں کی جارہی؟

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس گرفتاریوں سے متعلق معلومات نہیں، سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر مذاکرات کرنے چاہیے، مسائل کا حل لانگ مارچ میں نہیں ڈائیلاگ میں ہے۔

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے مزید کہا کہ جنید اکبر نے جو کہا، اسے رد نہیں کرتا، میرے پاس گرفتاریوں سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں ایشوز سے متعلق بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، وزیر اعظم 3 مرتبہ اپوزیشن بنچز پر جا کر بول چکے بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کیوں بیٹھ کر بات نہیں کی جارہی ہے، ہماری آفر یا وزیر اعظم کی آفر میں کوئی کمی ہے یا دوسری طرف مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر مذاکرات کرنے چاہئیں،27 ستمبر کے احتجاج سے متعلق کچھ چیزیں سامنے آرہی ہیں۔